آرمی چیف سے چین لبریشن آرمی کمانڈر کی ملاقات

علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی کمانڈر کا قمر جاوید باجوہ کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد

منگل 6 دسمبر 2016 11:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈر ژاؤژونگچی کی ملاقات ہوئی،جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی کمانڈر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سپہ سالار بننے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی لبریشن آرمی کے کمانڈر ژاوژنگچی کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں علاقائی سلامتی کے امور پربات چیت کی گئی،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی جبکہ چینی کمانڈر نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

ترجمان کے مطابق چینی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔ترجمان کے مطابق چینی کمانڈر سے آرمی چیف کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چینی کمانڈر کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا