آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کورہیڈکوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھا ئی، درجات کے بلندی کیلئے دعائیں

پاک چین اقتصادی راہداری کو فول پروف سکیورٹی دینے کاعزم دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیے جائے، بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی سے پاک کرنا ترجیح ہے، بلوچستان سکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ،آئی ایس پی آر

بدھ 7 دسمبر 2016 11:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیے جائے، بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی سے پاک کرنا ترجیح ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹر سوئی سدرن کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول کے چادر چڑھا ئی اور ان کے درجات کے بلندی کیلئے دعائیں کی، بعدازاں آرمی چیف کو بلوچستان کے سیکیورٹی کے صورتحال سدرن کمانڈنگ آپریشن تیاروں پر بریفنگ دیدی گئی، اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے، آرمی چیف نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف زیر و ٹارلرنس پالیسی برقرار رہے گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے جلدی مکمل کئے جائے،آپریشن میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔