رحمان بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

بدھ 7 دسمبر 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء)کراچی کی فیکٹری میں ڈھائی سو افراد کو زندہ جلانے کے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رحمان بھولا نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں اور ایم کیوایم سے تعلق ہے، بلدیہ ٹاون کا سیکٹر انچارج تھا۔دوسری جانب ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی مشترکہ ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی، ملزم کو آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :