معروف سماجی شخصیت جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو دوپہر3بجے ہوائی اڈے پرالوداع کیا، محمد ایوب

جنید جمشید کا قیام مقامی مسجد میں تھا جبکہ ان کی اہلیہ میرے گھر میں مقیم تھیں، تبلیغی رہنما

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:40

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء)چترال کے تبلیغی جماعت کے رہنما محمد ایوب نے کہا ہے کہ انہوں نے معروف سماجی شخصیت جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو دوپہر3بجے چترال ہوائی اڈے پرالوداع کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما محمد ایوب کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کا قیام مقامی مسجد میں تھا جبکہ ان کی اہلیہ میرے گھر میں مقیم تھیں۔انہوں نے چترال کے تبلیغی دورہ مکمل کرکے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی آئی اے مسافر طیارے کے ذریعے واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے جنہیں میں نے دوپہر3بجے چترال ہوائی اڈے پر الوداع کیا

متعلقہ عنوان :