دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران

پیر 12 دسمبر 2016 07:31

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہو۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور ’علاقائی امن‘ کو فروغ دینا اور فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔