برطانوی انشورنس کمپنی ٹیم کا حویلیاں میں پی آئی اے طیارے کی جائے حادثہ کا دورہ ،ملبے کی تصاویر بنائیں

پیر 12 دسمبر 2016 07:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء) برطانوی انشورنس کمپنی کی ٹیم نے حویلیاں میں پی آئی اے طیارے کی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے حادثے کے مقام پر ملبے کی تصاو یر بھی بنائیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی انشورنس کمپنی کی ٹیم نے گزشتہ روز حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنیوالے حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں جائے حادثہ سے ملنے والے ملبے سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں ،ٹیم نے حادثے کے مقام پر شہید ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :