تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا

آج پارلیمنٹ جائیں گے اور تحریک استحقاق وتحریک التواء جمع کرائینگے،عمران خان جو پارلیمنٹ عوام کو فائدہ نہ پہنچا سکے اور وزیراعظم جوابدہ نہ ہو اس کا کو ئی فائدہ نہیں آج اپوزیشن اور پارلیمنٹ کا امتحان ہے پارلیمنٹ اپنی ساکھ بحال رکھے نواز شریف نے مودی سے ذاتی تعلق سے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا‘ چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج(بدھ کو ) پارلیمنٹ جائیں گے اور تحریک استحقاق اور تحریک التواء جمع کرائینگے جو پارلیمنٹ عوام کو فائدہ نہ پہنچا سکے اور وزیراعظم جوابدہ نہ ہو اس کا کو ئی فائدہ نہیں آج اپوزیشن اور پارلیمنٹ کا امتحان ہے پارلیمنٹ اپنی ساکھ بحال رکھے نواز شریف نے مودی سے ذاتی تعلق سے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم آج بدھ کو پارلیمنٹ ہارہے ہیں جس کی ایک خاص وجہ ہے ہم پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق اور تحریک التواء جمع کرائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور عوام سے جھوٹ بوالا انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جدہ کی فیکٹری بیچ کر لندن میں جائیداد خریدی نواز شریف نے اسمبلی میں کہا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں وزیراعظم نیپانامہ میں ذاتی کرپشن پر دو بار اسمبلی میں جھوٹ بولا اب پارلیمان کا امتحان ہے کہ کیا پارلیمان نواز شریف سے جواب لے گی اب پارلیمنٹ پر ہے کہ وہ پانی ساکھ بحال رکھے انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کا بھی امتحان ہوگا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کو نواز شریف اگر بے توقیر کرے تو ہمارا وہاں جائیں اپوزیشن کا کام حکومت کی غلطیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حاضریوں کے لئے جانا بھی مقصد نہیں پارلیمنٹ کا کام عوام کو فائدہ پہنچانا ہے اگر عوام کو فائدہ پارلیمنٹ نہ پہنچا سکے تو اس پارلیمنٹ کا کیا فائدہ ہے۔ اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے وزیراعظم پر کیسے اعتماد کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مودی سے ذاتی تعلق کی بنا پر ملک کے مفاد کو نقصان پہنچایا ہے قطرہ شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینا بھی غیر قانونی ہے تلور کے شکار پر پابندی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تمام ادارون پر سفارشی لوگوں اور اپنے من پسند افراد کو لگا کر ادارے تباہ کردیے ہیں اب ان کا ٹارگٹ فوج اور سپریم کورٹ ہے شریف برادران ان اداروں کو اپنے زیر اثر کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورت مین روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہ ہونے سے مایوسی ہوئی کیس سادہ ہیا ورہم مقدمہ جیت گئے ہیں ہمیں عدالت پر اعتماد ہے ۔ مقدمہ میں ثبوت دینا شریف برادران کا کام ہے جو ابھی تک ثبوت نہیں دے سکے ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔