پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجرکامیابی سے مکمل

ڈاکٹروں نے دو ماہ بعد دوبارہ معائینہ کروانے کی ہدایت کردی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجرکامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ماہ بعد دوبارہ معائینہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے ان کی صحتیابی کے لئے بھرپور دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف گزشتہ ہفتے علاج کی غرض سے امریکہ گئے تھے جہاں پر ان کے علاج کا پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ڈاکٹروں نے انہیں دو ماہ کے بعد دوبارہ معائینہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔علاج کا پروسیجر کامیابی سے مکمل ہونے پر پرویز مشرف نے قوم کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔