حکومت نے اگلے چیف جسٹس کواپناچیف جسٹس کہہ کراسے متنازعہ بنادیاہے ،خورشیدشاہ

وزیراعظم نے پانامہ کیس پرایوان میں تقریرکوسیاسی بیان قراردیکرمقدس ایوان کی توہین کی ہے وزیراعظم کرپشن چھپانے کیلئے قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،نوازشریف نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل بارے ایوان میں جھوٹ بول کرعوام کی توہین کی ہے اگلے چیف جسٹس کوآزادانہ فیصلے کرناہوں گے ،پارلیمنٹ کے تحفظ کی قسم کھائی ہے کسی کوایوان کے اندرسے پارلیمنٹ پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جھوٹ کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قومی اسمبلی میں خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء)اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پانامہ کیس پرایوان میں کی گئی تقریرکوسیاسی بیان قراردیکرمقدس ایوان کی توہین کی ہے ،حکومت نے اگلے چیف جسٹس کواپناچیف جسٹس کہہ کراسے متنازعہ بنادیاہے ،وزیراعظم نوازشریف کرپشن چھپانے کیلئے قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،نوازشریف نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل بارے ایوان میں جھوٹ بول کرعوام کی توہین کی ہے ،اگلے چیف جسٹس کوآزادانہ فیصلے کرناہوں گے ،پارلیمنٹ کے تحفظ کی قسم کھائی ہے کسی کوایوان کے اندرسے پارلیمنٹ پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جھوٹ کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

بدھ کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاکہ بیس کروڑعوام کی نظرمیں نہ مقدس ایوان ہے ،سیاستدانوں کے لئے یہ سیاسی کعبہ ہے ،جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ہم وکالت کرتے ہیں ،ایوان میں بولے گئے ہرلفظ کی اہمیت ہوتی ہے ،ایوان کی کوٹھ سے ادارے جنم لیتے ہیں ،بوجھل دل کے ساتھ کہتاہوں کہ مصیبتیں جھیل کراس ایوان کومضبوط کیاگیاتھا،ایوان پرجب کوئی حملہ ہواتواس کے سامنے سیسہ دیواربن کرکھڑاہونامیرافرض ہے ،اس ایوان پر2011ء میں حملہ یاپارلیمنٹ کے اندرسے حملہ ہواتوہم سیسہ پلائی دیواربن کراپوزیشن نے کرداراداکیاتھا،اس وقت بھی مجھے برابھلاکہاگیا،طعنے دیئے گئے ،اپوزیشن کوفرینڈلی کاطعنہ بھی ملا،مگرہم نے کبھی بھی اس طرف توجہ نہیں دی ،مجھ پرذاتی حملے بھی کئے گئے لیکن صبرسے کام لیا۔

(جاری ہے)

اس ایوان کوہم نے بچایاآج اس ایوان کے اندرملک کے سربراہ وزیراعظم جب ایوان میں آتے ہیں لکھاہوابیان پڑھتے ہیں وہ کاغذات اورتقریرایوان کے ریکارڈمیں موجودہیں ،جس میں مکمل تفصیلات ہیں ،ٹریل آف دی منی (رقم کاریکارڈ)دیاجاتاہے اس بیان کومیراایوان سپریم ہے ،پارلیمنٹ سپریم ہے ،اگرمعاملہ عدالتوں میں ہے چلنے دوہم نے عدالت کادروازہ نہیں کھٹکھٹایا،لیکن یہ معاملہ میرے ایوان کاجوعدالتوں سے زیادہ مقدس ہے اس ایوان کے اندرعوام کی رائے ہے جوتمام اداروں سے سپریم ہے ،اس ادارے کوبچانے کیلئے تحریک استحقاق سامنے لاوٴں میرے ایوان کی توہین کی گئی اوراس ایوان میں حقائق چھپائے گئے،سیدخورشیدشاہ نے کہاکہ ہم کسی کے کردارپرطعنہ زنی نہیں کرتے اس کی اجازت میری سیاست نہیں دیتی ،لیکن حقائق پرپردہ چاک کروں گا،وزیراعظم نے کہاکہ دبئی میں فیکٹری کاافتتاح دبئی کے بادشاہ نے کیاتھااس لئے تصاویراب بھی ہیں 3.73درہم ارب درہم میں 1980ء میں فروخت ہوئی اس وقت سیاست کاکوئی تعلق نہیں تھا۔

دبئی کی فیکٹری سے حاصل سرمایہ سے جدہ میں فیکٹری لگائی اس کاتمام ریکارڈموجودہے ،عدالت میں وزیراعظم نے بیان دیاکہ 22اپریل میں کی گئی ایوان کی تقریرسیاسی تھی ،سیاسی لوگ ہمیشہ سیاسی تقریرکرتے ہیں یہ شہادت کے طورپرنہیں بیان کرتے ،وزیراعظم نوازشریف میاں شریف کے فرزندہیں لیکن وزیراعظم بطورحکمران اس ایوان سے جنم لیتے ہیں ،سیاست جھوٹ کانام نہیں ہے ،سیاست خدمت عبادت ہے ،یہ تصوراس کی پیداوارہے جن کی سوچ سیاست خدمت ہے ،لیکن جوآمریت کی سوچ رکھتے ہیں آمریت کوہی محورسمجھتے ہیں یہ اس کی سوچ تونہ ہوسکتی ہے کہ سیاست صرف سیاست ہے ،یہ زیادتی ہوئی ہے اس پارلیمنٹ کے ساتھ وزیراعظم نے ایوان میں حقائق نہیں بتائے ،اس حالات کی وجہ سے ملک میں جمہوریت ڈیل ریل ہوئی ہے ،کوئی آمرکہے توہمیں دکھ نہیں ہم نے آمروں کے خلاف احتجاج کیاہے ،لیکن ایوان کے تقدس کوپامال نہیں ہونے دیا،کابینہ کاکوئی وزیرغلط بات کہے توتکلیف نہیں ہوتی لیکن لیڈرآف دی ہاوٴس ایسی بات کہے توایوان کے اندربات کی اہمیت نہیں ہے ،تویہ زیادتی ہے ،جولیڈرعوام سے جھوٹ بولے ناقابل برداشت ہے ۔

سیدرخورشیدشاہ نے کہاکہ دولت سلطنت چلتی جائے گی صرف نیک نامی باقی رہتی ہے،دنیامیں بڑے بڑے شہنشاہ مٹی کاڈھیربن گئے ہیں دولت وہاں کام نہیں آئے گی ،کہاجارہاہے کہ چیف جسٹس بھی اپناآرہاہے یہ سن کردل بوجھل ہوگیاہے ،لوگوں کی یہ سوچ بن رہی ہے ،چیف جسٹس قابل عزت ہیں آزادہیں ان پرانگلی نہیں اٹھارہے لیکن معاشرے میں بات نہیں ہورہی ہے ،ایساسوچیں ملک کیلئے خطرناک ہیں لیکن اداروں کوآزادخودمختارہوناچاہئے،ہمیں ایسی سوچ کی مذمت کرنی چاہئے ،ایسی سوچ جب پیداہوتی ہے جب حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہوتاہے ،ملک کے چیف جسٹس کومتنازعہ نہ بنائیں ،ہم امیدکرتے ہیں کہ اگلاچیف جسٹس آزادہوگا،قومیں توپوں اورایٹم بم سے تباہ نہیں ہوتیں لیکن جب جھوٹ آتاہے توقوم تباہ ہوجاتی ہے ،جھوٹ ایک لعنت ہے اورجھوٹ مقدس ایوان میں ہرگزقبول نہیں ہوسکتاہے کہ حکومت کے پاس موٴثردلائل ہیں لیکن جھوٹ جھوٹ ہوتاہے جوتباہ کردیتاہے ،پارلیمنٹ کے اندراندرسے حملہ ہواہے اب بھی دفاع کروں گا۔

سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ملک کاوزیراعظم قطرکے شہزادہ کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے ،کوئی وقت تھاکہ پاکستان کاتحفظ مانگتے تھے اب وزیراعظم چھوٹی سی ریاست کے قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،ہم اپنانقطہ نظرایوان کے سامنے رکھیں گے ،آخری فیصلہ توعوام نے کرناہے ،ایوان کوریت کی دیوارنہ بنائیں ،جھوٹ ،فریب دھوکہ دہی سے اس ایوان کوکمزورنہ کریں ،قومیں جمہوریت کیلئے دشمنی بھلادیتی ہیں ،ماضی میں ججوں کوکہہ کرمحترمہ بے نظیربھٹوکوسزائیں دلوائی گئیں پھرجج گھرچلے گئے،مشکل وقت آیاتوشریف خاندان ملک سے بھاگ گیالیکن زرداری جیل کاٹتارہاآمرجنرل مشرف سے لڑائی ذاتی مفادات کیلئے لیکن جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تھی ،سپریم کورٹ میں وکیل نے ذاتی طورپرنہیں بلکہ وزیراعظم کے کہنے پردلائل دیئے ہیں ،وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وکیل نے غلط بات کی ہے توایوان میں وضاحت دیں کیونکہ تردید نہیں آئی ہے جس سے واضح ہوگیاہے کہ وزیراعظم کے پاس سیاست جھوٹ ہے،پارلیمنٹ کیلئے قربانیاں اس لئے نہیں دیں کہ یہ جھوٹ کاگھربنادیاجائے