سپیکرنے اپوزیشن کی تحریک استحقاق اپنے چیمبر میں کیسے نمٹا دی، عمران خان

تحریک استحقاق پر بات کرنا ہمارا حق ہے، سپیکر کی جانب سے رولنگ دینا درست نہیں

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تحریک استحقاق اپنے چیمبر میں کیسے نمٹا دی‘ سپیکر کا رویہ جانبدارانہ ہے‘ انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ تحریک استحقاق پر بات کرنا ہمارا حق ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رولنگ دینا درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس پر سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سیے رولنگ دینا درست نہیں ہے ۔ سپیکر کا رویہ پہلے دن سے جانبدرانہ ہے اور تھا ۔ تحریک انصاف حکومت کو وزیراعظم کو غلط فہمی کے معمالے پر ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران گفتگو اس جگہ سے شروع کریں جہاں سے منقطع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :