وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
خصوصی اجازت نامے شکار کے سیزن کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے لیے جاری کیے گئے، اجازت نامے پانے والوں میں تبوک کے گورنر اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبد العزیز السعود مرحوم کے دو بیٹے شامل ہیں
ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:45
اسلا م آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)وفاقی حکومت نے عالمی طور پر تحفظ شدہ نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے 3 سعودی شہزادوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیئے۔یہ اجازت نامے شکار کے سیزن کے دوران بلوچستان اور پنجاب میں تلور کے شکار کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجازت نامے پانے والوں میں تبوک کے گورنر اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبد العزیز السعود مرحوم کے دو بیٹے شامل ہیں۔
تلور ہر سال وسطی ایشیا کے سرد علاقوں سے نسبتاً گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود کو بلوچستان کے ضلع آواران، نوشکی اور چاغی (شمال مغرب کے علاوہ) میں تلور کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔(جاری ہے)
شہزادہ منصور بن سعود بن عبد العزیز السعود اور ان کے بھائی شہزادہ مِشعل بن سعود بن عبد العزیز السعود کو پنجاب کے ضلع لیہ میں شکار کے اجازت نامے دیئے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے یہ اجازت نامے سعودی سفارتخانے کے ذریعے جاری کیے، جن میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے معززین کے شکار کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے متعلقہ صوبوں کی انتظامیہ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔‘ان اجازت ناموں کے ساتھ وزارت خارجہ کے ڈپٹی پروٹوکول چیف کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط بھی بھیج دیئے گئے ہیں، جن کی نقول صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔اجازت ناموں کے تحت تلور کے شکار کے سیزن کے دوران شکاریوں کو 10 روز میں 100 تلور کے شکار کی اجازت ہوگی، جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والا سیزن 31 جنوری 2017 کو اختتام پذیر ہوگا۔یاد رہے کہ گورنر فہد اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے، جب میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سال 15-2014 میں انہوں نے اپنے دورہ چاغی کے دوران تقریباً 2 ہزار 100 تلور کا شکار کیا۔کئی مظاہروں اور عدالتی مداخلت کے بعد وفاقی حکومت نے عربیوں کو شکار کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔تاہم 16-2015 کے دوران شہزادہ فہد نے دوبارہ شکار کے سیزن کے دوران چاغی کا دورہ کیا اور جب میڈیا نے حکومت سے اس حوالے سے سوال کیا تو کہا گیا کہ شہزادے نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کیا تھا۔وفاقی حکومت عام طور پر عربیوں کو چاروں صوبوں میں شکار کی اجازت دیتی ہے اور سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سیاستدان اور بیوروکریٹس تلور کے شکار کے لیے آنے والے ان شکاریوں کا اپنے علاقوں میں استقبال کرتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 17 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،نوازشریف
-
خیبر پختونخوا میں 4 ہزار سکول چار دیواری سے محروم
-
ن لیگی ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا
-
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،میر سر فراز بگٹی
-
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی آئی اے طیارے کی فروخت پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
-
کامونکے،سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گھریلو تشدد کیخلاف صوبائی حکومت کے بل پر اسلامی نظر یاتی کونسل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
-
کراچی،اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے زمین کی فی ایکڑ مالیت 3کروڑ روپے تجویز کر دی گئی
-
کراچی،پاک سوزوکی کا پاکستان میں مزید 46کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی
-
فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل
-
وزیر اعظم کا 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان باعث مسرت ہے،مریم اورنگزیب
-
شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی
-
پشاور،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین توں توں خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی
-
ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا ،سٹیٹ بینک رپورٹ
-
ایران پر پابندیاں: اوباما نے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا
-
حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا
-
بھارتی سپریم کورٹ نے فضائیہ کے مسلمان ملازمین کے داڑھی رکھنے پر پا بندی لگا دی
-
بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا
-
روس کا امریکی الزام پر سخت ردعمل
-
شامی حکومت نے حلب سے انخلا معطل کر دیا
-
روہنگیا مظالم، اقوام متحدہ کی سوچی حکومت پر تنقید
-
یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
-
جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع
-
تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا
-
سعودی عرب کا مغربی ثقافت سے بچوں کو دور رکھنے کا منصوبہ
-
بھارت :ہائی ویز پر قائم شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
-
سانحہ اے پی ایس : آرمی پبلک اسکول پشاور میں مر کزی تقریب کا انعقاد
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
-
آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
-
لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
-
جب وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے پارلیمنٹ آئیں گے تب میں بھی جاؤں گا، عمران خان
-
وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات
-
وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
-
ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
-
بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا
-
بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف
-
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی
-
حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے
-
حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.