ملک میں قومی اتفاق رائے اور مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں پر موثر احتجاج کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا اتفاق
تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابط کئے جائینگے،حکومت نے 26دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ میں بلاول حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے احتجاج مختلف مراحل میں کیا جائے گا، آپشنز میں جلسے ،مظاہرے اور لانگ مارچ شامل ہوگا، دبئی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تین روزہ سے جاری مشاورتی اجلاس میں فیصلے سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے ،جن وزراء کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انہیں تبدیل کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت اقلیتی بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت اور ان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت
اتوار 18 دسمبر 2016 05:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے طے کیا ہے کہ ملک میں قومی اتفاق رائے حاصل کرنے اور حکمران مسلم لیگ کی ناقص پالیسیوں پر موثر احتجاج کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا ۔پیپلزپارٹی اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی ۔حکومت نے 26دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ میں بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے۔
احتجاج مختلف مراحل میں کیا جائے گا ۔احتجاجی آپشنز میں جلسے ،مظاہرے اور لانگ مارچ شامل ہوگا ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے ۔(جاری ہے)
جن وزراء کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انہیں تبدیل کردیا جائے گا ۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ اسمبلی سے پاس کیے گئے اقلیتی بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے اور ان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر تمام قانونی پہلووٴں کا جائزہ لیا جائے اور حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔یہ فیصلے ہفتہ کو دبئی میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تین روزہ سے جاری مشاورتی اجلاس میں کیے گئے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا باریک بینی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے ،قومی ایشوز پر حکومت کے اپوزیشن سے عدم تعاون ،پیپلزپارٹی کے چار مطالبات ،حکومت کے خلاف پارٹی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ،حکومت کے متوقع رابطوں ،سندھ حکومت کی کارکردگی ،پارٹی کی تنظیم نو ،عوامی رابطہ مہم ،شہید بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو ہونے والی برسی کے انتظامات ،سندھ اسمبلی سے منظور کیے جانے والے اقلیتی بل ،آصف علی زرداری کی وطن واپسی ،بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے اور دیگر امور کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ۔پارٹٰ قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیپلزپارٹی قطعی طور پر ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی اور اس حوالے سے تمام سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے طے کیا کہ پارٹی ملک میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد تشکیل دینے کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کرے گی ۔اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے اور اتفاق رائے کے بعد گرینڈ الائنس کے امور کو طے کیا جائے گا ۔اس گرینڈ الائنس کا مقصد پاناما لیکس اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے موثرحکمت عملی مرتب کرنا اور ضرورت پڑنے پر اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ احتجاج کو یقینی بنانا ہوگا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر حکومت نے پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کے لیے رابطہ کیا تو تمام مطالبات پر مذاکرات کی پالیسی اختیار کی جائے گی اور اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگرحکومت نے 26دسمبر تک پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں حکومت کے خلاف باقاعدہ احتجاج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ احتجاج پارلیمنٹ کے علاوہ عوامی سطح پر کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے ،مظاہرے اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جاسکتا ہے ۔احتجاج کی حکمت عملی کا شیڈول پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی طے کرے گی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے اور آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تمام پہلووٴں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی اور آصف علی زرداری کی واپسی کا حتمی شیڈول طے کرنے سے قبل اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹیں حائل نہ ہوں ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کا عمل جاری رہے گا اور صوبائی سطح کے بعد اضلاع،یونین کمیٹیوں اور وارڈز تک تنظیم نو کی جائے گی ۔بلاول بھٹو زرداری آئندہ برس جنوری سے بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے اور تمام بڑے شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ سندھ پارٹی قیادت کو صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورت حال ،بلدیاتی امور ،صوبائی سطح پر سیاسی جماعتوں سے رابطے ،اقلیتی بل پر نظرثانی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی ،سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی ،بیوروکریسی میں تبدیلی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے رابطوں اور بعض امور پر عدم تعاون سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے کے وفاق کے ساتھ معاملات بھرپور انداز میں وزیراعظم کے سامنے اٹھائے جائیں ۔پارٹی کی قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی گئی کہ صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے اور سندھ ہائی کورٹ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے حوالے سے حالیہ فیصلے کے تمام قانونی پہلووٴں کا جائزہ لیا جائے اور مشاورت کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ہدایت کی کہ صوبائی سطح پر سیاسی جماعتوں سے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے اور عوامی امور میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا جائے ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے طے کیا کہ جو سیاسی شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی ان کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی کے بعد مشاورتی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مرکزی رہنماوٴں کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی مرحلہ وار طے کی جائے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 18 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
فٹبال میں ٹرانسفرفکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف
-
ویمنزکنٹریکٹ: کرکٹ آسٹریلیا حمل کی شرائط شامل کرنے پر زیرعتاب
-
وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی کو خط لکھ دیا
-
برسبین ٹیسٹ : امپائرای ین گولڈ نے ڈیوڈ وارنرکومذاق میں گالی دے دی
-
لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے،ایک شخص زخمی
-
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی بھکر کے دورہ پر آمد
-
ملک میں تعلیمی ادارے پیسے بنانے کی دکانیں بن چکی ہیں‘ عمران خان
-
مردم شماری سے نئے این ایف سی ایورڈ کے ذریعے صوبوں کے حقوق کا تعین ہوگا،پرویزخٹک
-
مقامی فرنس آئل 14 ہزار روپے تک مہنگا، بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
-
خواجہ سراؤں کی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، سات افراد جھلس کر جاں بحق ،آٹھ شدید زخمی
-
سکھر ،تمام تر دعوؤں کے باوجود وی آئی پی کلچر ختم نہ ہوسکا ،
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کے خلاف کارروائی ،معروف کمپنی کا پروڈکشن یونٹ سیل،5 لاکھ روپے جرمانہ
-
لاہور،میں ویڈیو گیمز کی آڑ میں الیکٹریکل جوئے کی مشینیں لگ گئیں
-
5کروڑ کا جعلی چیک کیس، جھوٹا قرآن اٹھانے والا ملزم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار
-
چشتیاں، شقی القلب بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ سے مشتعل ہو کر بوڑھے باپ کو کلہاڑیوں کے وار قتل کر دیا
-
پیرمحل:میلاد پر جاتے ہوئے چودہ سالہ لڑکی اغوا مقدمہ درج
-
لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر ، 10 جنوری کو چارج سنبھالیں گے
-
افغان سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 19 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی
-
ابوبکر البغدادی کی اطلاع پر25ملین ڈالرانعام کا اعلان
-
حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا
-
ملازمت پر پہلا حق سوئس شہریوں کا ہوگا،نیا قانون منظور
-
پوپ کی سالگرہ پر خصوصی اسٹیمپ جاری
-
قندھار: ہوائی اڈے پر فائرنگ میں پانچ خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
نئے بھارتی آرمی چیف کا نام سامنے آتے ہی متنازعہ بن گیا
-
شامی بحران بارے روس، ایران اور ترکی کے سفارتکار کا اہم اجلاس 27دسمبر کو ماسکو میں ہو گا، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ
-
ترکی: فوجیوں کی بس کے قریب دھماکا، ہلاک افراد کی تعداد 13 ہلاک ہوگئی،48زخمی
-
سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کو ہر فور م پر چیلنج کر ونگا ،چوہدری نثار
-
حکومت عوام کی فلاح و بہبود ،معاشی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تاریخی ورثہ کی حفاظت کی ذمہ داریاں بخوبی پوری کر رہی ہے ، نواز شریف
-
سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی سے متعلق باتیں افواہیں ہیں،صدر ممنون حسین
-
ملک میں قومی اتفاق رائے اور مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں پر موثر احتجاج کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا اتفاق
-
خبرلیک کی تحقیقاتی انکوائری کمیٹی کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی،چوہدری نثار علی خان
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
-
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیرداخلہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
-
یو ٹرن نہیں لیتا، جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، شہباز شریف
-
خان صاحب آپ کو نظریہ بچانا ہوگا یا پرویز خٹک کو، صوبے کو بچانا ہے تو پرویز خٹک کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،ضیاء اللہ آفریدی
-
طیار ہ حادثے میں جاں بحق گیارہ مسافروں کی میتیں سی 130طیارے کے ذریعے چترال پہنچاکر سپرد خاک
-
پاکستان کے دورے پر آئے قطری شہزاد نے 11لگژری گاڑیاں منگوا لیں
-
سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ میں حکومت پنجاب کی تعریف
-
حکومت نے 11 شخصیات سے فری سگنل سہولت واپس لے لی
-
لاہورئیے ہوشیارباش، ٹریفک پولیس کا نیا قانون آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.