پاکستان کے دورے پر آئے قطری شہزاد نے 11لگژری گاڑیاں منگوا لیں

اتوار 18 دسمبر 2016 05:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے شاہی خاندان کے افراد جن میں قطری شہزادے بھی شامل ہیں نے 11لگژری گاڑیاں قطر سے لاہور منگوا لی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ گاڑیاں جنوبی پنجاب کے علاقے میں مزید شکار کھیلنے کیلئے منگوائی گئی ہیں جنہیں طیارے سے نکلنے کیلئے 11لفٹر لاہور ائرپورٹ پر پہنچائے گئے۔ قطری شہزادوں کی ان گاڑیوں کو سکیورٹی کے قافلے کی نگرانی میں جنوبی پنجاب بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :