5کروڑ کا جعلی چیک کیس، جھوٹا قرآن اٹھانے والا ملزم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 04:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء) 5کروڑ روپے کا جعلی چیک کیس، جھوٹا قرآن اٹھانے والا ملزم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے جعلی چیک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم عبدالخالق کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا، ملزم عبدالخالق کے خلاف فاسٹ ایسو سی ایٹ نے قرضہ کی ادائیگی کی میں5کروڑ50لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرا رکھا ہے، ملزم نے اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے عدالت کے روبرو قرآن پاک اٹھایا کہ یہ چیک میرا نہیں ہے، تفتیش کے دوران چیک ملزم عبدالخالق کا ہی ثابت ہوا جس پر عدالت نے اسکی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو اسے حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیے۔

متعلقہ عنوان :