شیخ رشید کا چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار

صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کروں گا ،شاہ محمود قریشی کو جواب پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف حقیقت میں سڑکوں پر آئی تو غور کروں گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 19 دسمبر 2016 10:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کروں گا پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف حقیقت میں سڑکوں پر آئی تو غور کروں گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز شاہ محمود قریشی نے شیخ رشید کو فون کیا ور ان سے چوہدری نثار کے استعفے کے مطالبہ پر حمایت کی درخواست کی جس پر شیخ رشید نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جدوجہد نواز شریف کے خلاف ہے وزیراعظم مستعفی ہوں تو کابینہ خودختم ہوجائے گی نواز شریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کررہے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کیلئے نثار کو قربانی کابکرا بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف سڑکو ں پر آئی تو تحریک میں شامل ہونے کا سوچوں گا۔