حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 200 ملین ڈالرز طلب کرلئے‘ لاہور ‘ پشاور ریلوے ٹریک کو دوہرا کیا جائے گا‘ میڈیا رپورٹ

پیر 19 دسمبر 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) حکومت نے لاہور پشاور ریلوے ٹریک کو دوہرا کرنے کیلئے 200 ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک سے طلب کرلئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت پشاور اور راولپنڈی کے درمیان سگنل اور رابطہ سسٹم کو نصب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پروگرام کے تحت دیا جانے والا قرضے سے ملک کا ریلوے ٹرانسپورٹ سسٹم مزید موثر اور مسابقتی نوعیت کا بن جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 200 ملین ڈالرز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے جو سال 2017-19 ء کے بزنس پلان کے تحت دیا جائے گا تاہم حکومت نے ابھی تک اس پروجیکٹ کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :