وزیراعظم نے دور ہ بوسنیاکیلئے خصوصی طیارہ بوئنگ 777 مانگ لیا

پیر 19 دسمبر 2016 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک دورے کے لئے پی آئی اے سے خصوصی طور پر بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا۔ وزیراعظم پیر کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر کے روز بوسنیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نے اپنے بیرون ملک دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے جائیں گے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ طیارہ 777مانگا ہے۔ بوئنگ777کو وی وی آئی پی طیارہ بنانے کے لئے پی آئی اے انجینئر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :