دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، نوازشریف

پاکستان اور چین گہرے دوست ہمسائے اور شراکت دار ہیں اقتصادی راہداری نے دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ،دوطرفہ تجارت رواں سال18ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے،وزیر اعظم کی چینی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس منسٹر ژینگ ژیاؤ سانک

منگل 20 دسمبر 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہمسائے اور شراکت دار ہیں،اقتصادی راہداری نے دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ہے۔دوطرفہ تجارت رواں سال18ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے رور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس منسٹر ژینگ ژیاؤ سانک کی ملاقات میں کیا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ،ہمسائے اور شراکت دار ہیں،توقع ہے کہ ژینگ ژیاؤ سانگ کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنائے گا۔اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے ہم آہنگ خیالات کی عکاس ہیں،اقتصادی راہداری نے دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ہے،سی پیک پر کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،چینی ورکرز کی سیکورٹی کیلئے سپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ سپیشل سیکورٹی ڈویژن15ہزار فوجی و سول اہلکاروں پر مشتمل ہے۔بڑھتی دوطرفہ تجارت میں آزاد تجارت کے معاہدے کے فوائد نمایاں ہیں دوطرفہ تجارت رواں سال18ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر قسم اور نظریے کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ان کا نیٹ ورک بھی تباہ کردیاگیا ہے جبکہ اس موقع پر چین کی کیمونسٹ پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے وائس سنٹر ژینگ ژیاؤ سانگ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف چین میں مقبول ہیں موجودہ حکومت میں دونوں ملکوں کی دوستی نئی بلندیوں تک پہنچی ہے،سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار سے مطمئن ہیں،پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار مثالی ہے

متعلقہ عنوان :