سعودی عرب ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسول پرحاضری

منگل 20 دسمبر 2016 10:58

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روضہ رسول پرحاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے اپنے تین روزہ دورے کے تیسرے روز مسجد نبوی حاضری دی اور ریاض الجنہ (مسجد نبوی) میں نوافل ادا کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی۔