یو اے ای وزارت ثقافت، امور نوجوانان، سماجی ترقی کے سربراہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ، روایتی گھنٹہ بھی بجایا

یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، پرائیوٹ اینڈ پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ،ہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان دنیا میں امن قائم کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار رہاہے،پاکستان میرا دوسرا گھر ہے جس طرح متحدہ عرب امارات ہزاروں پاکستانی کا دوسرا گھر ،جہاں رہتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنا مستقبل بہتر بنارہے ہیں،یو اے ای وزیر برے وقت میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات نے ہمارا ساتھ دیا ، یہاں آمد پر شیخ نہیان کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے،رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز کی نیلامی ہوگی، چیئرمین منیر کمال

منگل 20 دسمبر 2016 11:00

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت، امور نوجوانان اور سماجی ترقی کے سربراہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ۔ یو اے ای کے وزیر نے روایتی گھنٹہ بھی بجایا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر بینک الفلاح کے سی ای او اور صدر عاطف باجوہ، بینک کے اعلیٰ انتظامی افسران اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال، ایم ڈی ندیم نقوی بھی موجود تھے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ کہ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان میں یو اے ای پرائیوٹ اینڈ پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے، پاکستان یو اے ای کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ یو اے ای اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوگی، پاکستان کے مستقبل پر اعتماد ہے، دنیا میں امن قائم کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے جس طرح متحدہ عرب امارات ہزاروں پاکستانی کا دوسرا گھر ہے جہاں رہتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنا مستقبل بہتر بنارہے ہیں۔ ہم دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط تر بنانے کے لیے نئے راستے تلاش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال نے کہا کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز کی نیلامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برے وقت میں متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیاہے ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج آمد پر شیخ نہیان کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل معاونت اور طویل بنیادوں پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی معیشت کی بہتری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے مجھے امید ہے کہ شیخ نہیان کے اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اشتراک اور مشترکہ منصوبوں کے نئے امکانات روشن ہوں گے جس سے دونوں ملکوں کے برادرانہ اور معاشی تعلقات کے ساتھ عوام کے مابین رابطے بھی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا کہ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا تیسری بہترین پرفارمنس کرنے والی مارکیٹ ہے ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے40فیصد حصص کی فروخت سے قبل شیخ نہان بن مبارک النہیان کا دورہ نہایت اہم ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایشیاء کی سب سے بہترین مارکیٹ ہے جس کے KSE-100انڈیکس میں جنوری 2016سے اب تک 40فیصد تک نموریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کے مواقع تیزی سے بحال کررہا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی MSCI کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے انڈیکس میں شمولیت غیرملکی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کی مظہر ہے۔ متحدہ عرب امارات ایک دیرینہ دوست اور اتحادی کی حیثیت سے تمام پاکستانیوں کے دلوں میں بڑی قدر اور منزلت رکھتا ہے