اقتصادی شرح پیداوار اور سماجی استحکام میں توازن پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جاپانی سفیر

پاکستان کے مفاد میں ہوا تو جاپان بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ضرور بنے گا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 دسمبر 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) جاپانی سفیر تاکاشی کیورائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی سالانہ شرح پیداوار قریباً پانچ فیصد ہونے کے باعث استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو موجودہ معاشی ترقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ کام خاصا مشکل ہے تاہم یہ پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہدف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت تعلیم اور صحت تک رسائی میں اضافے، چینی امتیاز میں کمی، شرح خواندگی میں اضافے اور عام آدمی کامعیار زندگی بہتر بنانے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں توسیع کا قرضوں میں کمی اور اقتصادی اصلاحات کا ڈھانچہ متعارف کروانا بھی موجودہ پاکستانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے کیونکہ یہ ملک کی طویل المدتی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سی پیک منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا پراجیکٹ ہے اور انکی خواہش ہے کہ یہ منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پاکستان کے مفاد میں ہوا تو جاپان بھی اس منصوبے کا ضرور حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :