پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،بلاول بھٹو

ریاستی مشینری استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات ہائی جیک کئے گئے (ن) لیگ اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں،ان کی کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،ریاستی مشینری استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات ہائی جیک کئے گئے،(ن) لیگ اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں،حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کردیاگیا اور حکومتی مشینری کو استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات ہائی جیک کئے گئے ہیں۔

رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کی واضح اکثریت کو انجینئرڈ شکست میں بدل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جیالے(ن) لیگ کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں،پانامہ شریف کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے،جیالوں کی موجودگی میں مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے