کراچی:رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی

ایم کیو ایم عسکری ونگ کے دو کارکنان کو گرفتار ،زیر زمین چھپایا اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایم کیو ایم عسکری ونگ کے دو کارکنان کو گرفتار کرکے زیر زمین چھپایا اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔ رینجرز نے شہر قائد میں بد امنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ، مصدقہ اطلاع پر گارڈن میں کارروائی کرکے دو ملزمان اصغر خان اور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ رینجرز نے ملزمان کی نشاندہی پر خالی پلاٹ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے۔ اسلحہ میں 8 ایس ایم جی ، 7 رپیٹرز ، 2 سیون ایم ایم رائفل ، 3 پستول اور 9882 مختلف اقسام کے راؤنڈز اور 3 تیس بور پستول شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔