سابق صد وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے

جلد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرکے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:09

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔ وہ جلد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قومی سیاسی رہنماوٴں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنے قیام کے دوران اہم سیاسی رہنماوٴں سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے ۔

سابق صدر پارٹی رہنماوٴں سے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پر حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کریں گے جبکہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ عوامی جلسہ عام میں ممکنہ طور پر حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے ۔ سابق صدر 25 تاریخ کو لاڑکانہ کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے بعض حلقے سابق صدر کی 27 دسمبر کے بعد روانگی کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں ۔