کرپشن کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف کپتان ، مولانا فضل الرحمن وائس کپتان ، آصف زرداری ، شبہاز شریف کوچ ہیں، عمران خان

سی پی پیک سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، حکومت نے خیبر پختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کو سی پیک میں ان کا بنیادی او ر جائز حق نہ دیا تو بھر پور انداز میں اس حق کو لینے کے لئے کر دار ادا کریں نواز شریف نے نیب ، پولیس ، ایف بی آر اور دیگر تمام ادارے تباہ کر دیئے ہیں، دو اہم ادارے سپریم کورٹ ن اور فوج بچے ہیں سپریم کور ٹ سے انصاف ملے گا، پھر بھی نہ ملا تو سڑکوں پر نکل کر کرپٹ مافیا کے خلاف مرتے دم تک مقابلہ کرونگا ،صوابی میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 10:13

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سمیت دیگر دوچھوٹے صوبوں بلوچستان اور سندھ کو سی پیک کے منصوبے میں ان کا بنیادی او ر جائز حق نہ دیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک ان تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں کے رہنما کو طلب کر کے وفاقی حکومت بھر پور انداز میں اس حق کو لینے کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔

اور وفاق نے سی پیک کے حوالے سے چین کے ساتھ ان تین صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر جو معاہدہ کیا ہے اس سے ان صوبوں کی قیادت کو آگاہ کیا جائے۔ پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ، پولیس ، ایف بی آر اور دیگر تمام ادارے تباہ کر دیئے ہیں لیکن دو اہم ادارے یعنی سپریم کورٹ آف پاکستان اور فوج بچے ہیں اور یہ دونوں ادارے انشاء اللہ بچے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کی شام زیدہ سٹی ضلع صوابی میں سی پیک اور پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک بڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر کے علاوہ نیب ، ایف بی آر اور دیگر اداروں میں پانامہ لیکس کے حوالے سے کر دار ادا کیا لیکن انصاف نہیں ملا تاہم انصاف کا ایک ادارہ سپریم کورٹ آف پاکستان ہے جہاں سے انصاف ملے گا اگر پھر بھی سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکل کر کرپٹ مافیا کے خلاف مرتے دم تک مقابلہ کرونگا ۔

انہوں نے سی پیک کے حوالے سے کہا کہ جب کسی کو حق اور انصاف نہیں ملتا ہے تو اس سے ملک میں ضرور انتشار پھیلے گاانہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کو سی پیک کے منصوبے میں اپنا اپنا پورا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف ہمارا پڑوسی بلکہ پاکستان کا دوست ملک ہے اور ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے بھارت نے جب پاکستان پر دہشت گردی کے جو الزامات لگائے تو اس وقت بھی چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ سی پیک کے حوالے سے چین سے نہیں بلکہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے کیونکہ 2013میں جب سی پیک کے حوالے سے میاں نواز شریف نے ایم او یو پر دستخط کیا تو ان کے ساتھ صرف ان کا بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف موجود تھے جب کہ دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلی اور سیاسی قیادت کو اس معاہدے کو تاحال پتا نہیں چل سکا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے عوام اور سیاسی قیادت سے مغربی روٹ بننے کے حوالے سے وعدہ کیا لیکن اب اس پر وہ قائم نہیں جب کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو یقین بھی دلایا کہ وہ وزیر اعظم کو اس حوالے سے آگاہ کرینگے لیکن وزیر اعظم سے اب تک اس نے سی پیک کے حوالے سے بات بھی نہیں کی اور یوں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی میاں نواز شریف کی طرح جھوٹا نکلا انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سر براہ اسفند یار ولی خان نے کہا تھا کہ عمران خان سی پیک کے حوالے سے پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہے لیکن میں آج ان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ سن لیں کہ میں پاکستانی سے پہلے مسلمان ہوں اللہ پاک نے قر آن میں انصاف اور گواہی کے بارے میں جو فر مایا ہے اس پر پوری طرح کاربند ہوں انہوں نے کہا کہ سوئیڈزرلینڈ ، اٹلی اور جرمن سمیت چار ممالک کے قوموں نے علیحدگی کا مطالبہ اس لئے نہیں کیا ہے کہ وہاں ان چار ممالک کو پورا پور ا انصاف مل رہا ہے اگر پاکستان میں انصاف ملتا تو سن 1970 میں مشرقی پاکستان پاکستان سے علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش نہ بنتا بلو چستان میں آج سیکیورٹی پر اربوں روپے حکومت خرچ کر رہی ہے وہاں سوئی گیس کے ذخائر کے باوجود پچاس سال بعد بھی بلوچستان کے عوام کو گیس نہیں مل رہا ہے تو بلو چستان کے عوام ضرور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ چین نے پسماندہ مغربی علاقوں کو ترقی کے لئے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ہے لہذا پاکستان کی حکومت ڈی آئی خان ، کرک ، میاں والی ، اٹک ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان، بلو چستان سمیت سارے پسماندہ علاقے اس منصوبے میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک نام نہیں بلکہ اس کے ساتھ انڈسٹریز اور اکنامک زونز بھی بنیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملیں گے نواز شریف کو پسماندہ علاقوں کے لئے سوچنا چاہئے تاکہ اکنامک سر گر میوں میں اضافہ ہونے سے ملک میں روزگار آنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کی تاریخ میں 35سال کے دوران اپنے ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے نام پر گامزن کیا اگر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بننا ہے تو غریب لوگوں کو اُٹھانا ہو گا 45فی صد بچوں کو پاکستان میں خوراک ہی پوری نہیں ہو تی جس کی وجہ سے ان کا قد بڑھنے کے علاوہ ان کا ذہن بڑھ نہیں رہا ہے انہوں نے کہا کہ ساؤتھ کوریا میں صدر کے کرپشن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ جہاں بھی حکمران کرپشن کر رہے ہیں تو یہ عوام کا پیسہ چور ی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دولت باہر بھیج کر اپنے بچوں کے نام منتقل کر دیئے ہیں کیونکہ ان کے بچوں کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی کل اگر عمران وزیر اعظم بن جائے تو وہ بھی ملک کی دولت لوٹ کر اپنے بچوں کو لندن پیسے بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی ملک میں کرپشن ، دھاندلی یا دیگر بے انصافیوں کے خلاف احتجاج کر تا ہے تو ان پر سیاسی جماعتیں فوج بلانے کا الزام لگاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر نیب آزاد ہو کر ایماندار سر براہ آجائے تو تما م کرپشن مافیا ٹولہ کی باری آئے گی نواز شریف کرپشن ٹیم کا کپتان ، مولانا فضل الرحمن وائس کپتان ، آصف زرداری ، شبہاز شریف ان کے کوچ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سر براہ اور مولانا فضل الرحمن دونوں میں یہ کمال ہے کہ یہ دونوں وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں ایک طرف نواز شریف سے تو دوسری طرف پختونخوا کے عوام کے ساتھ دوستی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف جہاد کر کے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ جب تک کرپشن ہو گا تو ملک قرضوں کے دلدل میں نہ صرف پھنسے گا بلکہ یہاں سر مایہ کاری نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم کا 140واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے وہ ایک ایماندار رہنما تھے جس نے چالیس سال تک پاکستان کے لئے جدوجہد کی اسی طرح مسیحی برادری بھی کرسمس ڈے منا رہی ہے اس موقع پر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کو برابر حقوق دے کر ان کا دیہان رکھے جب بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہو تا ہے تو ہم اس پر تکلیف دہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے سے چین ، پاکستان کے علاوہ افغانستان کے راستے وسطی ایشیاء کے راستے منسلک ہو کر پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔