قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقریباًت کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 10:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء ) پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقریباًت منعقد کی جارہی ہیں۔ کسی قوم کی شناخت دینے والے ہمیشہ اس قوم کے ساتھ زندہ رہتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جن کا نام پاکستان کے ساتھ رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز بطور وکیل کیا اور اسی دوران وہ انڈین نیشنل کانگرس سے وابستہ ہو گئے اور برصغیر پاک و ہند میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنا شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :