دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں،آرمی چیف

ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سی پیک روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے، دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

منگل 27 دسمبر 2016 11:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں، ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سی پیک روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے۔ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے، دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت اعلیٰ سول وفوجی حکام ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کرچکے ہیں، بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو فوج ، ایف سی ، پولیس، دیگر اداروں میں شامل کیا گیابلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے، فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ،آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں،پاکستان ہمارا گھر ، قبیلہ اور ملک ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے ، سی پیک کی بروقت تکمیل خطے کو ترقی کے نئے دور میں داخل کرے گی،آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں، کم لوگوں کو پتا ہوگا کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں، ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سی پیک روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے ہمارے وہ بھائی جو نہ سمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہیں، ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اقتصادی راہداری روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے اور پاک فوج قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اورسیکیورٹی کے ادارے ملک کی یکجہتی کے ضامن اورعلامت ہیں، صوبے میں امن وامان کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے فوج صوبے میں تعلیم اور سماجی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی چیف آف آرمی اسٹاف کی اعزازی چھڑی ریکروٹ عرفان علی کو دی گئی جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ ریکروٹ لیاقت علی کو دیا گیا۔