ملک بھر میں بارش کیلئے ایوان صدر میں نمازاستسقا کی ادائیگی

صدر مملکت نے ایوان صدر میں ادا کی گئی نماز استسقا میں شرکت کی علما ابررحمت کیلئے نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کرائیں میں بھی شریک ہوں گا، ممنون حسین

منگل 27 دسمبر 2016 11:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر ملک میں بارش کے لئے ایوان صدر میں نماز استسقا ادا کی گئی۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی سے نجات کے لئے ایوان صدر میں نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صدر ممنون حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور ایوان صدر کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز استسقا میں ملک میں اپنے گناہوں سے توبہ طلب کرتے ہوئے ملک بھر میں رحمت کی بارش کے لئے دعا کی گئی۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں نماز استسقا ادا کی گئی۔گزشتہ روز صدر ممنون حسین نے رواں سال ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ نمازاستسقا ادا کریں اوراللہ کے حضور بارش کے لئے دعا کریں۔ صدر ممنون حسین نے علما کرام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقا کے اجتماعات کی امامت کریں اور ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابر رحمت کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :