اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت باآسانی اپنے پانچ سال پورے کرلے گی،متحد ہو گئے عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں،چوہدری شجاعت
گرینڈ اپوزیشن الائنس وقت کی ضرورت ہے، قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، عمران خان کو بھی عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے حویلیاں طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے، جنید جمشید عظیم انسان تھے،، جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 27 دسمبر 2016 11:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت باآسانی اپنے پانچ سال پورے کرلے گی، اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں تو عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں، گرینڈ اپوزیشن الائنس وقت کی ضرورت ہے، قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، عمران خان کو بھی عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے، حویلیاں میں طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے، نعت خواں جنید جمشید عظیم انسان تھے۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحدہ نہ ہوئیں تو حکومت پانچ سال بہ آسانی پورے کرلے گی۔(جاری ہے)
اگر اپوزیشن جماعتیں متحدہ ہوگئیں تو عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی نادانی کی وجہ سے حکومت مخالف جماعتیں متحدہ نہیں ہوسکیں جس کا فائدہ موجودہ حکمرانوں نے لیا۔
اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن جاتاہے تو انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں ۔گرینڈ الائنس بنانے کے لیے نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا، اپوزیشن اتحاد نہ بنا تو نواز شریف اپنی مدت پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اصلاحات کے لیے بنائی گئی کمیٹی بے کار ہوگی۔ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا مسئلہ نہیں سب اپوزیشن جماعتوں کو متحدہ ہوناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپوزیشن جماعتوں کو متحدہ ہونے نہیں دیتے ۔ ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ناہونے والی جماعتیں مستقبل میں نقصان اٹھائیں گی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متعلق عمران خان کا بیان نظر سے نہیں گزرا۔ ہم سب کا اعلی عدلیہ پر یقین ہے کہ وہ انصاف کرے گی ۔ سپریم کورٹ ہی واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے ۔ عمران خان کو بھی اعلی عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے ۔ اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے مذہبی اسکالر مرحوم جنید جمشید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہاکہ افسوس کے لیے آیا ہوں۔ جنید جمشید عظیم انسان تھے۔ چوہدری پرویز الہی سے جنید جمشید کے پرانے تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلائٹ حادثے کی جلد تحقیقات مکمل کرکے کوتاہی برتنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے۔ اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ حادثے سے متعلق مختلف آرا ء سامنے آرہی ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کی تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 27 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
بلاول بھٹوزرداری کی گڑھی خدابخش آمد،بہنوں کے ہمراہ شہداء کے مزارپرحاضری،فاتحہ خوانی کی
-
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں رؤف صدیقی کا نام آنے کی شدید مذمت
-
سندھ اور صوبے کی ترقی کیلئے بھیک مانگنے اور ادھار لینے کیلئے بھی تیار ہوں ،سید مراد علی شاہ
-
کامونکے،مزدور ی کے پیسے مانگنے والے محنت کش نوجوان پر مالک کے بیٹے نے کتا چھوڑ کر شدید زخمی کردیا
-
جنوری بھی دسمبرکی طرح خشک رہے گا،خیبرپختونخواہ اورشمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا حکومت کی صوبے کے جنوبی اضلاع میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر مزید لائسنس اور ٹھیکے نہ دینے کی درخواست
-
صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی میسجز بھیجوانے والے ڈیڑھ ہزار موبائل نمبرز کو بلاک کردیاگیا
-
پی آئی اے کا تیسرا اے ٹی آر طیارہ بھی پرواز کے لئے کلیئر،آج پنجگور، سکھر اور گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی
-
1999کے بعد سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری
-
آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث ،مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور یو فون کی ڈیٹا سروس متاثر
-
شہیدبے نظیر بھٹو کی نویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
-
دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں،آرمی چیف
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک ، 70سے زائد متاثر
-
پانامہ معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے اس پر زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا،حسین نواز
-
ملک بھر میں بارش کیلئے ایوان صدر میں نمازاستسقا کی ادائیگی
-
پلی بارگین کا مقصد عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے ساتھ ساتھ لٹیروں کی معافی نہیں،قمرزمان چوہدری
-
نیب کو سپریم کورٹ کے ماتحت کرنے کی چوہدری نثار کی بات کی حمائت کرتے ہیں،عمران خا ن
-
اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت باآسانی اپنے پانچ سال پورے کرلے گی،متحد ہو گئے عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں،چوہدری شجاعت
-
آصف زرداری کی پاکستان آمد پر حکومت نے دوغلا کردار ادا کیا ہے، خورشید شاہ
-
عمران خان یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت
-
آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دست راست سلمان خواجہ نے حفاطتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
-
آج سی ای سی میں چار مطالبات کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے فیصلہ کیا جائے گا، لطیف کھوسہ
-
مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،عمران خان
-
کویت کا سلامی کونسل میں اسرائیلی یہودی آبادکار ی کیخلاف قرارداد کا خیرمقدم
-
کرپشن اسکینڈل؛چینی نائب وزیر کھیل کو جرم ثابت ہونے پر 10برس کی جیل
-
جاپان اور امریکہ کے درمیان امریکی اڈوں پر کام کرنیوالے ملازمین کا استثناء محدود کرنے پر اتفاق، جلد معاہدے پر دستخط ہو جائینگے
-
بھارت 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی فائیو میزائل کا تجربہ
-
بھارت ، شدید دھند کے باعث 37 ٹرینوں کی سروس اور 11 پروازیں منسوخ
-
حلب ’اسلامی انقلاب‘ کی فرنٹ لائن ہے:ایران
-
2013 میں اور 3 ماہ قبل بھی اربوں صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ، یاہو
-
سعودی وزارت داخلہ پر بم حملے کی سازش،مجرم کو سزائے موت کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.