آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دست راست سلمان خواجہ نے حفاطتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 27 دسمبر 2016 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دست راست سلمان خواجہ نے حفاطتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دست راست سلمان خواجہ نے حفاطتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کا سامنا کرنا چاہتا ہوں پولیس کا گرفتاری سے روکا جائے۔رینجرز نے 23 دسمبر کو اومنی گروپ کے آفسز پر چھاپہ مار کر غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا تھا۔ غیر اسلحہ رکھنے کے مقدمات تھانہ صدر اور میٹھادرمیں درج ہیں۔مقدمے میں انور مجید، سلمان خواجہ سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں۔مقدمات رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :