پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، 4 مطالبات کی منظوری کیلئے لانگ مارچ کا فیصلہ
آصف زرداری اوبلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ،انکے پارلیمانی سیاست میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم پارلیمان کے اندراورباہرحکومت پردباؤ میں شدت لائی جائے گی ، وزیرداخلہ چوہدری نثارکے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ ،نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی پرافسوس کااظہار کیا گیا،فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنماؤں کو میڈیا کو بریفنگ اجلاس میں شہید بے نظیربھٹوکوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
بدھ 28 دسمبر 2016 09:25
نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹر ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی ) نے آصف علی زرداری اوبلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی سیاست میں انکے شرکت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے اندراورباہرحکومت پردباؤ میں شدت لائی جائے گی، اس سلسلے میں پارٹی نے اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیاہے جبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بننے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ،ممتازقانون دان سینیٹراعتزازاحسن اورلطیف کھوسہ عدالت میں کیس پرمعاونت کریں گے ،سی ای سی میں شہید بے نظیربھٹوکوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا ہے ۔
منگل کے روز گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر جلسہ عام کے بعد نوڈیروہاوٴس میں بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلا س منعقد ہوا،جس میں پارٹی کی تمام قیادت نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال سمیت اہم ملکی معاملات پر غور کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ لانگ مارچ کے سیاسی خدوخال پربھی تبادلہ خیا ل کیاگیا اور کچھ اہم فیصلے اورقراردادیں منظورکی گئیں ۔
شرکاء نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااور شہید محترمہ بے نظیربھٹوکوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے قمرزمان کائرہ ،لطیف کھوسہ اور شیریں رحمان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پارٹی قیادت کوپارلیمانی سیاست کے حصہ بننے کے اقدام کوسراہااورتائیدکی گئی ہے ۔ پارٹی قیادت کاپارلیمانی سیاست میں آنااس بات کاثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے مطالبات کومنوانے کیلئے پارلیمان میں آئینی اورقانونی طریقے سے دباوٴڈالے گی۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اب اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے سیاسی لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ آج کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے، اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے تمام جمہوری طریقوں سے حکومت پر دباوٴ ڈالیں گے، لانگ مارچ کس طرح شروع کیا جائیگا اس کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت پردباوٴ میں شدت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے دباوٴ سے حکومت بھاگ جاتی ہے تو بھاگ جائے تاہم ہم نے پارٹی کارکنان کو الیکشن کی تیاری کا کہہ دیا ہے۔اسکے علاوہ اجلاس میں پارٹی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی پرافسوس کااظہارکیا، اور مطالبہ کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے انکوائری کی روشنی میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے ۔ اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے معاملے پرسپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،قمرزمان کائرہ نے کہاکہ فاٹاکوخیبرپختونخوا میں ضم کرکے ایک صوبہ بنایاجائے ،بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کے پارلیمان میں آنے سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔شیری رحمن کاکہناتھا کہ ہمارے لئے 27دسمبربہت اہم دن ہے ،محترمہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وطن واپس آئی تھیں ،پارٹی کاجیالاچاہتاہے کہ انکے قاتلوں کوبے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کے پارلیمانی سیاست میں آنے کے بعدتمام جماعتوں کو ساتھ لیکرچلیں گےبدھ 28 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
فٹنس مسائل سے پریشان قومی کھلاڑیوں نے سجوک تھراپی کی طرف رجوع کرلیا
-
بلوچستان حکومت کا 90 روز میں20 ہزار نوجوانوں کونوکریاں دینے کا فیصلہ
-
تحریک انصاف کی مرکزی انضباطی کمیٹی کا اجلاس
-
کوہاٹ،سیکورٹی فورسز کی طورہ وڑی کچئی میں اہم کارروائی
-
تحریک انصاف پارلیمنٹ سے استعفے دیکرسڑکوں پر آئے ساتھ شامل ہو جاؤں گا ، نبیل گبول
-
بیس کروڑ کی آبادی میں ساڑھے لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروا ئے
-
ڈیرہ غازی خان،کوہلو شہر کے مرکزی بازار میں بم دھماکہ، چھ افراد زخمی
-
لگتا ہے مفاہمت کاپلڑا بھاری ہوگیا ہے ، شاہ محمود قریشی
-
بلوچستان ہائی کورٹ،سانحہ 8اگست کے حوالے سے امدادی رقوم کی تقسیم کیخلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت
-
سانحہ گڈانی کے حوالے سے قائم معاوضہ کمیٹی نے متاثرین کی امداد کے حوالے سے اقدامات شروع کردئیے
-
پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تودفاتر کاگھیراؤ کرینگے‘ شوکت یوسفزئی
-
لاہور ہائیکورٹ ، حکومت کا احترام کرانے کیلئے دائر درخواست میں لیگی حکومت کیخلاف بلاول بھٹو، عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی تقاریر کا ریکارڈ طلب
-
نئی دہلی: امریکی خاتون کا گینگ ریپ، 4 افراد گرفتار
-
فٹبالرزکی موت طیارے کا ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق
-
عراق کی سینئر خاتون صحافی کو اغواء کر لیا گیا
-
ویتنام میں کولمبیائی خاتون کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا
-
چین، برفباری اور بارشوں کے باعث تیرہ ٹریفک حادثات پانچ افراد ہلاک، 205سے زائد زخمی
-
ترکی: صدر کا احترام نہ کرنے پر ہوٹل مالک گرفتار
-
برلن حملہ، متاثرہ خاندان کیلئے امریکی پاپ بینڈ کا ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ
-
شام ، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 25 داعش باغی ہلاک ، متعدد زخمی
-
آصف زردار ی کی اپنے اور بلاول کے ایک ساتھ موجودہ پارلیمنٹ میں جانے کی خوشخبری
-
پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ
-
مو لا نا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ملا قات
-
حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی،بلاول بھٹو زرداری
-
پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، 4 مطالبات کی منظوری کیلئے لانگ مارچ کا فیصلہ
-
تحریک انصاف کی پولیٹیکل سٹریٹجی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس، پانامہ لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمن کی چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
-
سپریم کورٹ کے نے ناقص دودھ،ناقص پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کی انسپکشن کے لئے لوکل کمیشن تشکیل د یدیا، تفصیلی رپورٹ طلب
-
لاہور ہائیکورٹ، نیپرا کو وزارتِ پانی بجلی کے ماتحت کرنے کیخلاف دائر درخواست پروفاق سے جواب طلب
-
شاہراؤں پر لگے جناتی بل بورڈز انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں، بورڈز لگا کر عوام کے راستے روک جاتے ہیں، کسی کمپنی کو عوام کے راستے روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ
-
سی پیک ون بلٹ ون روڈ پراجیکٹ کا سب سے بڑا منصوبہ پورے خطے کو آپس میں جوڑ دے گا، احسن اقبال
-
پاکستان دہشت گرد نہیں محفوظ ملک ہے،چینی شہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.