شام ، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 25 داعش باغی ہلاک ، متعدد زخمی

فوج نے دمشق میں پانی کی سپلائی پر کنٹرول کے لئے مہم تیز کر دی

بدھ 28 دسمبر 2016 09:18

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) شام میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 25 داعش باغی ہلاک ہو گئے جبکہ فوج نے دمشق میں پانی کی سپلائی پر کنٹرول کے لئے مہم میں شدت پیدا کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حمص میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 داعش باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حلب میں بھی فورسز نے بڑے پیمانے پر داعش کی گاڑیاں تباہ کر کے دہشتگرد گروپ کے متعدد سپلائی راستے بند کر دیئے ۔

دریں اثناء شامی نے دمشق نے شمال مغرب میں سٹرٹیجک علاقے کے دوبارہ کنٹرول کے لئے فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ۔ باغیوں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فوج نے وادی باریدہ میں بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے فورسز نے ان کارروائیوں کے آغاز کا مقصد دارالحکومت کو پانی کی سپلائی کے راستوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہے ۔