صدر مملکت قومی دفاعی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات،دفاعی امور پر بریفنگ دی

دفاعی یونیورسٹی کی سٹریٹجک اور سلامتی کے حوالے سے اہم کردار ہے ،ممنون حسین

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے قومی دفاعی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے صدر مملکت کو قومی دفاعی یونیورسٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی دفاعی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے صدر مملکت ممنون حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے صدر مملکت کو قومی دفاعی یونیورسٹی کے امور سے آگاہ کیا۔

اس دوران گفتگو میں صدر مملکت نے قومی دفاعی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی دفاعی یونیورسٹی کی اسٹریٹجک اور سلامتی کے حوالے سے تعلیم میں اہم کردار ہے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں قومی دفاعی یونیورسٹی کے امور میں مزید بہتری آئے گی اور امید ہے کہ قومی دفاعی یورنیورسٹی تعلیمی میدان میں خدمات سر انجام دیتی رہے گی

متعلقہ عنوان :