بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنس خاموش ہو گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، جبکہ پاکستانی افواج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے، ترجمان کے مطابق فائرنگ سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔