ملکہ الزبتھ زندہ اور خیریت سے ہیں ،برطانوی شاہی محل کا اعلان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء)انٹرنیٹ پر ملکہ برطانیہ کے انتقال کی افواہیں گردش میں تھیں کہ بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ زندہ اور خیریت سے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی ویب سائٹس پر ملکہ برطانیہ کیانتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بکنگھم پیلس نے ان افواہوں کا نوٹس لیتیہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ خیریت سے ہیں، ملکہ برطانیہ کے انتقال کی خبروں کی وجہ ان کی علالت بنی۔بکنگھم پیلس نے بیان میں واضح کیا کہ ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، ملکہ برطانیہ شدیدسردی کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کررہی تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :