پشاور اور کوہاٹ کی جیلوں میں 2016میں سانحہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر سنگین الزامات میں پانچ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزادے دی گئی

بدھ 4 جنوری 2017 11:09

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)پشاور اور کوہاٹ کی جیلوں میں 2016میں سانحہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر سنگین الزامات میں پانچ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزاء دی گئی سنٹرل جیل کوہاٹ میں تین دہشت گردوں اور سنٹرل جیل پشاور میں دو دہشت گردوں کو پھانسی کی سزاء دی گئی صوبے میں پہلے پھانسی کی سزاء کوہاٹ جیل میں گزشتہ سا ل 29دسمبر کو دی گئی تھی جبکہ سنٹرل جیل پشاور میں اکتیس دسمبر کو ایک دہشت گرد کو پھانسی دی گئی سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد پھانسی کی سزاء بحال کر دی گئی تھی سنٹرل جیل پشاور کوہاٹ ، ہری پور ، سمیت صوبے کے مختلف جیلوں میں سزائیں موت کے قیدی پھانسی کے منتظر ہیں جن میں بیشتر دہشت گرد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جنہیں فوجی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزاء دی گئی ہے