”خیبر پختونخواہ میں انصاف“

صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور بیلٹ باکس چوری کیس میں عدم ثبوت پر بری

جمعہ 6 جنوری 2017 11:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) صوبائی وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ بکس چوری کے الزام میں بری ہو گئے۔ جمعرات کے روز ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ارشاد خان کی عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ باکس چوری کرنے کے الزام میں ملزم صوبائی وزیر کے پی کے علی امین گنڈاپوری کے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیلٹ باکس چوری کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری کر دیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پولنگ سٹیشن سے بیلٹ باکس اٹھانے کا الزام تھا ،ریٹرننگ آفسر نے صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں صوبائی وزیر بیلٹ باکس اٹھائے اپنی گاڑی میں لے جاتے ہیں جہاں پر شہریوں نے گاڑی اور صوبائی وزیر کو گھیرے میں لئے رکھا اس دوران ہاتھا پائی اور ہنگامے بھی ہوئے ۔