نیپال میں اپوزیشن کا مظاہرہ

اگر ملکی آئین میں ترمیم کی گئی تو مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اپوزیشن رہنما

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:39

کھٹمنڈو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء )نیپال میں اپوزیشن رہنما کے پی شرما اولی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملکی آئین میں ترمیم کی گئی تو مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ کھٹمنڈو میں آج ہزاروں افراد نے اپوزیشن کے ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین شرما اولی نے کہا کہ اس مجوزہ دستوری ترمیم کو پارلیمان میں منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نیپال کے مادیسی نسلی گروہ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کی خاطر آئین میں ترمیم کی جائے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں مختلف نسلی گروپوں کا مطالبہ ہے کہ نئے ملکی آئین میں ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :