خالد مشعل اور’فتح‘رہ نما کے درمیان ملاقات،قومی مفاہمت پر بات چیت

دونوں رہ نماوٴں نے قومی مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اعتماد سازی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:39

دوحہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء )اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماوٴں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خالد مشعل اور عزام الاحمد کے درمیان ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ فلسطین نیشنل کونسل کے 10 جنوری کو بیروت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماوٴں نے قومی مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اعتماد سازی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس اور فتح کے وفد نے ملاقات کے دوران صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز سے مل کرنمٹنے سے اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر حماس رہ نما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی مشکلات کے حل کے لیے قوم کے تمام نمائندہ طبقات کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :