جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سینیٹر سعید غنی
ڈاکٹر عاصم کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ، مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے،پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 9 جنوری 2017 14:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید غنی نے کہا ہے کہ جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ، مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے، تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل میں ایم کیوایم ، پی ایس پی ، مجلس وحدت المسلمین، آل پاکستان مسلم لیگ اور اے این پی کارکنان کی جانب سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی پی رہنما راشد ربانی بھی موجود تھے۔
سینیٹر سعیدغنی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ہیں جو اپنی شمولیت کا اعلان کرنا چاہتے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کئی سیاسی جماعتوں کے ورکرز پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد ایم کیو ایم تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلا ن کریں گے۔ کراچی کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ نہیں چاہتی بلکہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں ۔شہر سے بچی کھچی غنڈہ گردی جمہوری انداز میں ختم کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے محرومی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عدالتوں سے گزارش ہے کہ کیسز کو جلد از جلد سن کر نمٹایا جائے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن گزارش ہے کہ کیسوں کو جلد نمٹا کے انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ نیب کیسز میں ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر نہیں کی جارہی ہے ۔ جو جج مقدمات نہیں سننا چاہتے ان کی عدالت میں مقدمات نہ لگائے جائیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت ڈاکٹر عاصم حسین کا قانونی اور آئینی حق ہے ۔ معزز عدالت سے درخواست ہے کہ وہ آزادی سے فیصلے کریں ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات کی سماعت جلد ہونی چاہئے ۔ زیرسماعت مقدمات میں تاخیر سے ڈاکٹر عاصم کی قانونی حق تلفی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر بنے ہیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سینیٹر سعیدغنی نے کہا کہ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ نائن زیرو کاقبضہ نہیں چھڑاسکتے وہ بھی سندھ کا وزیراعلی لانے کا دعوی کر رہے ہیں ۔ایم کیوایم رہنما پہلے نائین زیرو کا قبضہ چھڑائیں۔ پھر سندھ کی علیحدگی گی کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے نفرتوں کا خاتمہ کریں گے ۔اس موقع پر سینیٹر غنی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ایس پی کے ثاقب عمر،کامران صدیقی،ایم ڈبلیو ایم کے مولانا خیبر حسین،مولانا نصرت علی، مولانا سجاد، ایم کیوایم کے محمد اسماعیل،زین رضا، احمد بھائی ، نازش، کاشف عبدالماجد،اے این پی کے ظہیر احمد ،صدام،ای پی ایم ایل کورنگی ٹاؤن کے عقیل خان و دیگر کارکنان شامل ہیں۔اس موقع پر راشد ر بانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی ورکرز کا گھر ہے ، پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ شہرسے اجارہ داری اور گھٹن کا ماحول ختم ہورہا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 9 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
مدت پوری ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے کام بند کردیا ،آئی ایس پی آر
-
ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ، اس کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے،عمران خان
-
کراچی،پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز عہدیداران کے چناوٴ کیلئے علیحدہ علیحدہ انتخابات
-
جہلم،کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی
-
مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد/راولپنڈی میں ایک ایک ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جارہا ہے ،سردا ر یوسف
-
خودکش سیاستدان ہوں تابوت ساتھ لیکر پھرتا ہوں، عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے،،شیخ رشید
-
مقبوضہ کشمیر میں تشدد نے نوجوان کو بے خوف کر دیا ،وہ موت کو گلے لگانے کو تیار رہتے ہیں : رپورٹ
-
پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے، تین سالوں سے دھرنا دھرنا کھیلنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رانا ثناء اللہ
-
سراج الحق نے نیب آرڈیننس ترامیم کے حوالے سے صدارتی آرڈنینس مسترد، عدالتوں کیخلاف سازش قرار دیا
-
فاٹا میں سود کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی گئی
-
ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے
-
یروشلم میں ’ٹرک حملہ‘، تین خواتین سمیت چار ہلاک ، حماس کی طرف سے حملے کی ستائش
-
شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے تیار
-
شامی صدر باغی گروہوں سے مذاکرات کے لیے تیار
-
جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان، احتیاطی اقدامات مکمل ،چھ ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل
-
میکسیکو ، خاتون نرس کے بھیس میں امریکی قونصلر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے شخص کی تلاش جاری
-
بھارت،رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
-
استنبول، نیوائیرنائٹ حملہ آور کی شناخت ازبک جہادی کے طور پر کرلی گئی
-
عراق،سبزی منڈی میں خودکش کار بم دھماکہ،11افراد ہلاک،درجنوں زخمی
-
امریکہ، والدین کی نعشوں کے پاس بچے فلم دیکھنے میں مصروف!خاندانی المیے کا انتہائی المناک واقعہ
-
برفباری کے حسین مناظر،صدر اور وزیر اعظم اپنی فیملیوں کے ہمراہ مری پہنچ گئے
-
سندھ کی عوام وفاقی اور صوبائی حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف ایک آواز پر باہر نکلے،اسد عمر
-
بلدیاتی اداروں کے میئرز ‘ چیئرمین صاحبان اور دیگر نمائندوں کو بااختیار بنا کر ترقی کے عمل میں شامل کیا جارہا ہے،رانا ثناء الله
-
جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سینیٹر سعید غنی
-
سرخے کسی مغالطے کا شکار نہ ہوں جب تحریک انصاف کاسونامی ان چوروں سے ٹکرائے گا تو ان کی سیاست پاش پاش ہو جائے گی،پرویز خٹک
-
فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کے جلسہ کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے
-
کراچی سے گوادر، ایران اوردبئی تک فیری سروس چلانے کا منصوبہ،صرف ایک سرکاری کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی
-
رحیم یارخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بھائی کی پسند کی شادی کرنے کی ضد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.