حلب پر بمباری جائز تھی ، بشار الاسد
'بعض اوقات یہ قیمت بھگتنا پڑتی ہے۔ لیکن انجامِ کار لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے رہا کر لیا گیا ہے ، شامی صدر
منگل 10 جنوری 2017 13:07
دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء )شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ مشرقی حلب پر حملہ جائز تھا۔ شام کی سرکاری فوج نے گذشتہ ماہ حلب کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔انھوں نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا: 'بعض اوقات یہ قیمت بھگتنا پڑتی ہے۔ لیکن انجامِ کار لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے رہا کر لیا گیا۔‘اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں حکومت اور اس کے حامیوں کی جانب سے شہری علاقوں پر فضائی حملے ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
ترکی کے ہمراہ روس نے ملک میں عارضی جنگ بندی کروا رکھی ہے جو دونوں طرف سے خلاف ورزی کے دعووں کے باوجود ابھی تک قائم ہے۔دونوں ملک اور ایران امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر اس ماہ کے اواخر میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوں گے۔(جاری ہے)
برطانیہ میں قائم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حلب پر غلبے کی جھڑپوں میں گذشتہ پانچ برسوں میں تقریباً ساڑھے 21 ہزار عام شہری مارے گئے ہیں۔
فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد نے مشرقی حلب میں ہونے والی تباہی اور شہریوں کی ہلاکتوں کو 'ہم شامیوں کے لیے تکلیف دہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر جنگ بری ہوتی ہے۔'تاہم انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ان شہریوں کو باغیوں کے جبر تلے چھوڑ دینا بہتر تھا؟حکومتی بمباری کے دوران باغیوں کے زیرِ قبضہ چند علاقوں میں ہزاروں شہری پھنس کر رہ گئے تھے۔صدر اسد نے کہا: 'یہ جنگ کے دوران اہم موڑ ہے، اور ہم فتح کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔'صدر نے آستانہ میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ان کی حکومت ہر قسم کی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ 'دوسری جانب کون ہو گا؟ ہمیں ابھی تک نہیں معلوم۔ کیا یہ اصل شامی حزبِ اختلاف ہو گی؟'۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 10 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان کا آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ ،میزائل 450کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
-
پانامہ کیس : شریف خاندان نے ثبوت ہونے کے باوجود بعض دستاویزات جمع نہیں کرائیں، نتائج بھگتنا پڑیں گے،سپریم کورٹ
-
عسکری و سیاسی قیادت کا ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اتفاق
-
آرمی چیف سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کی ملاقات
-
طیبہ تشدد کیس، وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس و انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی
-
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز بحری جہاز میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی
-
خود کو فرشتہ سمجھنے والے عمران خان خود آف شور کابچہ ہیں، اسحاق ڈار
-
پانی بحران کے حل کیلئے وفاق صوبوں کی معاونت کرے گا،خواجہ آصف
-
مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید کو وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں دیئے جانے کا فیصلہ
-
پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس
-
دانیال عزیز نے گن کلب کے منیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کو چارج نہ چھوڑنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف
-
مودی کا منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا، بھارتی عالم دین کا اعلان
-
مصر:سینائی میں خودکش ٹرک حملہ، 13 افرادہلاک
-
معمر قذافی نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی ،الجزائر رکن پارلیمنٹ زہیتہ بن عروس
-
میکڈونلڈز چین میں 80 فیصد کاروبار بیچنے پر رضامند
-
حلب پر بمباری جائز تھی ، بشار الاسد
-
ٹویٹ کے ذریعے اپنی پریشانی کا ذکر کرنے والے شخص سے ششماد سوراج ناراض
-
فرانس پولیس نے ٹی وی سٹار کیم کاردشیان کو لوٹنے میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کر لیا
-
کرپشن اور آف شور کمپنیوں کی رقوم کی واپسی
-
ٹنڈولکر 4 سال سے انڈیا میں ایک بالٹی پانی سے نہانے کی کمپین چلا رہا ہے،خواجہ آصف
-
فیصل صالح حیات اورخالداحمدکھرل کی آصف زرداری سے ملاقات
-
لاہور، دودھ میں مضر صحت و گندا پانی ملانے والے 02شیر فروش گرفتار
-
لاہور ہائیکورٹ ، خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی دائر درخواست حکومتی یقین دہانی کی بعد نمٹا دی گئی
-
لاہور،سپریم کورٹ کا لاپتہ بچوں کے از خود نوٹس کیس میں بازیاب ہونیوالے بہن بھائیوں کو پیش کرنے کا حکم
-
لاہور ہائیکورٹ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو2800طلباکی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم
-
رواں سال پاکستان میں دوسورج گرہن اور2چاندگرہن ہوں گے،محکمہ موسمیات
-
قطری شہزادوں کو پرندوں کے شکار کی اجازت دینے پر سینٹ میں احتجاج
-
سینٹ، تمام سیاسی جماعتوں کا تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ سے ہمدردی کا اظہار
-
بلاول کو بھٹو نہیں مانتا وہ زرداری ہے، اسد عمر
-
اڑھائی کروڑ کی پالتو بلی ہلاکت کیس ، درخواست گزار کی بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.