قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی اجلاس

میٹنگ میں عدم شرکت پر وفاقی وزیر احسن اقبال، سیکرٹری وزارت ترقی و منصوبہ پر برہمی کا اظہار لواری ٹنل منصوبہ جون 2017میں مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ، گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ آئندہ سال میں مکمل ہو گا،3لاکھ عوام روزانہ مستفید ہو سکے گے، کمیٹی کو بریفنگ خانپور ڈیم واٹر سروس فیز 2کا پی سی ون2دن کے اندر وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو دیا جائے تاکہ جلد از جلد کا م تکمیل تک پہنچایا جاسکے ، کمیٹی نے وزارت دفاع حکام کو ہدایت کردی

بدھ 11 جنوری 2017 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کو بتایا گیا کہ لواری ٹنل منصوبہ جون 2017میں مکمل ہو جائے گا، منصوبہ پر86فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جون میں سڑک کو عام عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ آئندہ سال میں مکمل ہو گا، منصوبہ سے کراچی کی3لاکھ عوام روزانہ مستفید ہو سکے گے ، کمیٹی نے وزارت دفاع حکام کو ہدایت کی کہ خانپور ڈیم واٹر سروس فیز 2کا پی سی ون2دن کے اندر وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو دیا جائے تاکہ منصوبہ پر جلد ز جلد کام مکمل کر کے کنوکمنٹ بورڈ اور چکلالہ کنوکنٹونمنٹ بورڈ کی عوام کو فائدہ پہنچایا جائے، کمیٹی نے میٹنگ میں عدم شرکت پر وفاقی وزیر احسن اقبال، سیکرٹری وزارت ترقی و منصوبہ پر برہمی کا اظہار کیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالمجید خاقان خیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر کے آئی ڈی سی حکام نے گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبہ کی 16000ملین روپے میں منظوری دی تھی اس منصوبے کے تحت میونسپل پارک صدر سے کے ای ایس سی پاور پاؤس کراچی کے سفر میں اسٹیشنز کی تعمیر و دیگر کام ہوتا تھا، گزشتہ مالی سال میں وزیراعظم نے اس منصوبہ میں اضافہ کا اعلان کیا تھا جس کہ وجہ سے اس کی لاگت میں8ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ابتدائی منصوبہ پر کام اسی سال میں جبکہ نظرثانی شدہ منصوبہ پر آئندہ سال میں کام مکمل ہوگا اس منصوبے سے 3لاکھ افراد روزانہ سفر کر سکیں گے، اس دوران کمیٹی کے ممبر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ منصوبہ کے اطراف میں7سے زائد درختوں کو کاٹا گیا ہے کراچی میں درختوں کی کمی پہلے سے ہی ہے، انہوں نے کہا کہ درختوں کو ختم کر کے اس کی مٹی بحریہ ٹاون میں لگا دی گئی جبکہ مقامی انتظامیہ کو شہر میں درخت لگانے کیلئے مٹی خریدنا پڑ رہی ہے، کے آئی ڈی سی حکام نے کہا کہ جس کنٹریکٹرز سے معاہدہ سائن ہوا ہے اس میں درختوں کی دوبارہ لگانے کا معاہدہ بھی شامل ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ لواری ٹنل منصوبہ جون2017میں مکمل ہو جائے گا،86فیصد کام ہو چکا ہے، کمیٹی کے رکن افتخار الدین نے کہا کہ لواری ٹنل کو 2دن کھلا رکنے کی اجازت دی جائے لوگوں کو خوراک و دیگر معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس دوران این ایچ اے حکام نے کہا کہ اگر 2دن لواری ٹنل کو کھولنے میں تو اس کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ خانپور ڈیم واٹر سورس(فیز3)راولپنڈی کا پی سی دن 2014-5میں699ملین روپے میں منظور ہوا تھا مگر فنڈنگ کی وجہ سے اس پر کام شروع نہ ہو سکا، گزشتہ 3سالوں میں فنڈنگ کی گئی ہے جس سے منصوبہ پر کافی حد تک کام ہو چکا ہے، کمیٹی کے ممبر ملک ابرار نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام کو منصوبہ کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید مشکل کا سامنا ہے، عوام جس دن احتجاج کرے گی حکومت کے خلاف احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے، اس دوران وزارت ترقی و منصوبہ بندی حکام نے کہا کہ وزارت نے اپنے ذمہ تمام رقم منصوبہ کو دے دی ہے، راولپنڈی کنوکنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پیسے الاٹ نہیں کیے گئے ہیں راولپنڈی کنوکنٹونمنٹ بورڈ کی سی ای او نے کہا کہ ہم نے نظرثانی پی سی ون کی سمری وزارت دفاع کو دی ہے جس کا انتظام کیا جارہا ہے کمیٹی نے وزارت دفاع حکام کو2دن میں پی سی ون کی سمری وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی