1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظرعام پر آگئی

تعلق ناروے سے ، اب جرمنی میں رہتی ہیں،19سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے

بدھ 11 جنوری 2017 14:55

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء ) دنیاکی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آگئی , 1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی کا کھوج لگا لیا گیا ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جو اب جرمنی میں رہتی ہیں۔19سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جواں سالہ لڑکی کو گھڑ سواری کا شوق ہے اوراسی لئے وہ گھر میں بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرسن اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے۔الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کو والد جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42،42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے۔فوربس میگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے

متعلقہ عنوان :