ڈینگی اور چکن گونیا جیسے موذی امراض کا خاتمہ، وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کررہی ہے، سائرہ افضل تارڑ

بدھ 11 جنوری 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ڈینگی اور چکن گونیا جیسے موذی امراض کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت بین الاقوامی شراکت داروں اور ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ منگل کے روز سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک استحقاق کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ چکن گونیا کا مرض صاف پانی سے پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں اس سلسلے میں اقدامات کررہی ہیں بچوں میں برآمدات کی شرح بڑھ رہی ہے اس سلسلے میں ہماری وزارت اقدامات کررہی ہے۔ تھرپارکر میں بھی بچوں کی اموات ہوئی ہیں اس سلسلے میں حکومت سندھ کے ساتھ مل کر وفاق نے بہترین اقدامات کئے اور نہ کریں گے۔ ہم انٹرنیشنل پارٹنر کے ساتھ ملکر چکن گونیا کے مرض کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں مگر یہ صوبائی معاملہ ہے اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کررہے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان حکومت کو ہر ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :