عراق میں داعش کو بڑا دھچکا

ابوبکرالبغدادی کے نائب سمیت اہم کمانڈر ہلاک

جمعرات 12 جنوری 2017 17:42

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے نائب سمیت اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔کے ایک سکیورٹی ذرائع نے صوبہ نینوا میں اعلان کیا ہے کہ موصل کے الاصلاح الزراعی علاقے میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے نائب ابو لووٴی سمیت داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مغربی موصل کے الحدباء علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کے ہیڈ کوارٹر پر عراقی فوج کے ہوائی حملے کے نتیجے میں الخلافہ تحریک کا سربراہ احمد العجمی، داعش دہشت گرد گروہ کا فوجی عہدیدار حازم العکیدی اور ایک اور سرغنہ محمود الخاتونی ہلاک ہو گیا۔

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی موصل کے الرشیدیہ اور شریخان العلیا علاقوں میں کاروں میں بم نصب کرنے والے دو کارخانوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :