جاپان کے وزیر اعظم شینزوایئے رواں ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

جمعرات 12 جنوری 2017 17:44

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) جاپانی وزیر اعظم شینزوایئے رواں ہفتے کے آخر میں ایک تجارتی وفد کے ہمراہ آسٹریلیا کا دورہ کریں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شینزوایئے آئندہ ہفتے کے روز آسٹریلیا کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ اپنے آسٹریلوی ہم منصب مالکولم ٹرنبل اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ آسٹریلوی وزیر اعظم مالکولم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ اقتصادی ، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :