پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرابہترین ملک قرار دیا جا رہا ہے ، اسحاق ڈار

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے،وزیر خزانہ کی گوگل کی ڈائریکٹر این لیون سے ملاقات

جمعہ 13 جنوری 2017 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرابہترین ملک قرار دیا جا رہا ہے ،ملک کی اقتصادی صورتحال، امن وامان اور توانائی کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مناسب ماحول پیدا ہوا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوگل کی ڈائریکٹر این لیون سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ملک کی اقتصادی کارکردگی کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرابہترین ملک قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال، امن وامان اور توانائی کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مناسب ماحول پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ این لیون نے گزشتہ تین سال میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی آئی ٹی کی ترقی اور ای کامرس میں بہتری سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے ڈائریکٹر گوگل سے کہا کہ وہ اس حوالے سے مکمل پلان دیں تاکہ اس پرتمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جا سکے۔