امریکی نائب صدر بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرائن کا دورہ کرینگے

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:12

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)امریکی نائب صدرجوز بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرائن کادورہ کریں گے ،یہ بات وائٹ ہاوٴس نے گزشتہ روزبتائی،اوریہ دورہ ان خدشات کے ساتھ ساتھ حمایت دکھانے کاموقع ہے جس میں کہاگیاہے کہ ڈونلڈٹرمپ کیوف کے ساتھ مزیدسردمہرتعلقات کوفروغ دیں گے۔نائب صدرکادورہ یوکرائن امریکی حمایت کی دلالت کریگااوریوکرائن کی آزادی ،جمہوری فروغ ،خوشحالی اورسلامتی کیلئے سپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی ذاتی دلچسپی پرروشنی ڈالتاہے ،یہ بات وائٹ ہاوٴس نے بتائی۔

(جاری ہے)

روسی صدرولادی میرپیوٹن کوتنقیدکانشانہ بنانے سے ڈونلڈٹرمپ کے گریزنے امریکی حمایت کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے ہیں ۔جارج ڈبلیوبش کے بعدباراک اوبامہ پہلے صدرہیں جنہوں نے آزادیوکرائن کادورہ نہیں کیا۔جوزف بائیڈن نے یوکرائن کواصلاحات کی طرف مائل کرنے کیلئے اوبامہ انتظامیہ کی کوششوں کوآگے چلایا۔کیونکہ یہ ملک کریمیاکے روسی انضمام کے لئے کوشاں ہے ،اورملک کے مشرقی حصوں میں علیحدگی پسندجنگجووٴں کی روسی حمایت پرنالاں ہے ۔اوبامہ انتظامیہ نے کیوف کی حکومت کوحمایت کی ہے تاہم مہلک امداددینے کوروک رکھاہے ۔جوزف بائیڈن صدرپروشنکواوروزیراعظم ولادی میرگوروئی سمین سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :