گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے،رحیلہ حمید خان درانی
صوبائی حکومت نے معاملے پر واضح پالیسی اپنائی ہے ، وزیراعلیٰ سمیت اسمبلی کے تمام اراکین کو گڈانی شپ بریکنگ میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع ر افسوس ہوا ہے بلوچستان کے عوام اور اسمبلی اراکین سانحہ کے متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،سپیکر بلوچستان اسمبلی کی سانحہ یکم نومبرمیں جاں بحق مقامی محنت کشوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو
ہفتہ 14 جنوری 2017 13:43
گڈانی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ رحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور حکومت بلوچستان نے اس معاملے پر واضح پالیسی اپنائی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اسمبلی کے تمام اراکین کو گڈانی شپ بریکنگ میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاپر انتہائی افسوس ہوا ہے بلوچستان کے عوام اور اسمبلی اراکین سانحہ کے متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مختصر دورے پر گڈانی آمد کے بعد محمد علی گوٹھ میں سانحہ یکم نومبر2016میں جاں بحق مقامی محنت کشوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ممبران کی جانب سے تعزیت کیلئے آئی ہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر54کے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء نے سپیکر کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں گڈانی معاوضہ کمیٹی نے معاوضوں کی ادائیگی کردی ہے تاہم حادثے میں زخمی ہونے والے مقامی محنت کشوں اور دو لاپتہ محنت کشوں کے ورثاء کو تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہے سپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر کمشنر سے بات کریں گی سپیکر کے دورہ گڈانی کے موقع پر گڈانی سپ بریکنگ لیبر یونین کے رہنما مشرف ایڈوکیٹ اور عزیز الحق نے سپیکر کو بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ کے پلاٹ نمبر54کے تمام متاثرین کیلئے شپ بریکرز نے فی کس پندرہ لاکھ روپے کے چیکس دےئے ہیں اب تک 4خاندانوں کو ادائیگی کردی گئی ہے گڈانی کے لاپتہ 2مقامی محنت کشوں کے ورثاء کو معاوضوں کی ادائیگی بھی آئندہ چند روز میں کردی جائے گی۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 14 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پار ک لین فلیٹس 90کی دہائی سے ہی شریف خاندان کی ملکیت ہیں،بی بی سی رپورٹ
-
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج
-
قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی نااہلی کیلئے کافی شواہد کا ہونا ضروری ہے
-
طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ
-
افغانستان کا بھارت کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینا خطے کے لئے نقصان دہ ہے،دفتر خارجہ
-
پرویز مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ
-
وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم
-
پانامہ کیس، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی طرف سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس،خیبر پختونخوا ا، بلوچستان سمیت ملک بھر میں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر اظہار تشویش
-
گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں پاکستان 4 نمبر پر ، 2016 میں دہشتگردی کے واقعات 29 فیصد کم ہوئے: ریسرچ رپورٹ
-
ملک میں منرل پانی بنانے والی کمپنیاں جعلی ہیں،87جعلی فیکٹریوں کو بند کیا گیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
-
پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگارہے ،اومانی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں،سرتاج عزیز
-
بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،قمر زمان چوہدری
-
فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں، مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے، راناثناء اللہ
-
وزیراعظم کے خطاب اوروکیل کے سپریم کورٹ کے بیان میں تضادہے ،وزیراعظم خودوضاحت کرکے معاملے کوکلیئرکریں ، سراج الحق
-
برطانوی ہائی کمیشن کا پانچ سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش ،بازیابی کا مطالبہ
-
چا ر سال قبل اومان میں کریش لینڈ نگ کرنے والے پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا
-
آصف زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے
-
اقوام متحدہ کا وفد مسلمانوں پر ریاستی جبر کی تحقیقات کیلئے میانمار پہنچ گیا
-
بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں بار بار مداخلت، بیجنگ نے حکمت عملی تیار کرلی
-
بھارت : حکومتی صنعتوں میں سرکاری کیلنڈ ر پر گاندھی کی جگہ مودی کی تصاویر لگانے کا فیصلہ
-
بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی تنظیم پر عائد پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
-
ہیکنگ کے الزامات: ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ
-
گیبون کے سابق وزیرتیل کوغیرمعمولی انسدادبدعنوانی کریک ڈاوٴن کے دوران جیل بھیج دیاگیا
-
بھارتی فضائیہ نے بوئنگ طیارو ں کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا
-
امریکی نائب صدر بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرائن کا دورہ کرینگے
-
امریکہ نے شام کے 18 سینئر فوجی افسران اور عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کر دیا
-
شام میں فضائی فورسز میں رابطوں کی تشکیل ،روس اورترکی کے مابین معاہدہ پر دستخط
-
سپین کے شاہ آج سعودی عرب کا دورہ کرینگے،دونوں ملکوں کے درمیان جنگی طیاروں کی فروخت کا پر کشش معاہدہ متوقع
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ویرو کولھن کا بلاول بھٹو کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
-
لاہورکے میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف
-
صدر ممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ، قومی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل پیکج پرتبادلہ خیال
-
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے،رحیلہ حمید خان درانی
-
سی پیک کی بدولت تھر کول کے ذخائر سے بجلی کی پیداوار ، سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، احسن اقبال
-
وفاقی پولیس نے میڈیا میں پذیرائی نہ ملنے پر وزارت داخلہ کا سہارا لے لیا
-
ابیٹ آباد،تھپڑکیس میں عدالت نے ملزم زین تنولی کی درخواست ضمانت منظور کرلی
-
اسلام آباد، تھانہ شالیمار پولیس نے شو ہر کو اجرتی قاتلوں سے پٹوانے والی بیوی اور اسکے 7 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.