کراچی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو نیب ریفرنسز پر اشتہاری قرار د یا، سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی

اتوار 15 جنوری 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء)کراچی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پرملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر صوبائی اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف نیب کی جانب سے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل انعام میمن ملک واپس آنا نہیں چاہتے شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرنے کی کوشیش کی گئی مگر وہ ملک سے فرار ہوگئے۔بعدازاں عدالت نے شرجیل انعام میمن کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنیکاحکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں شرجیل انعام میمن کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں 5 ارب سے زائد کرپشن کا الزام ہے دریں اثنا عدالت کیس میں شریک ملزم انیتابلوچ کواشہاری قراردے چکی ہے۔